حالیہ بارشو ں نے کمزور انفرااسٹر کچر کوبے نقاب کر دیاہے:انجم نثار
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار، نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد، شیخ سلطا ن رحمان اور خرم اعجاز نے کرا چی میں مو سلا دھار با رشو ں کی وجہ سے جانی ومالی املاک کو پہنچنے والے نقصان پر شدید تشو یش اور افسو س کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہاکہ شد ید با رشو ں نے پورے شہر کو ڈوبویا ہوا ہے اور سڑکو ں کو شد ید نقصان پہنچا ہے اور حالیہ بارشو ں نے پہلے سے کمزور انفرااسٹر کچر کوبے نقاب کر دیاہے۔، بارش کا پانی فیکٹر یو ں، گو داموں اورلو گو ں کے گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور تا جربرادری کو بڑ ے پیمانے پر بھاری نقصان پہنچا ہے، شہر کے بیشتر ایریا میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تا ریکی میں ڈوبا ہو ا ہے۔شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ یہ شہر جو محصولا ت میں 60فیصد سے زیا دہ کا حصہ ڈالتا ہے اور پاکستان کی معیشت کا مرکز ہے امدادی اقدامات انتہا ئی نا کا فی ہیں۔