ایک تصویر ایک کہانی……
غربت انسان کو کتنا مجبور کر دیتی ہے۔ یہ لڑکی پھینکے گئے سیبوں میں سے اپنے اور گھر والوں کے لئے صاف سیب چن رہی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے غریب عوام سے بڑے وعدے کئے تھے کہ وہ نیا پاکستان اور ریاست مدینہ بنائیں گے۔ پاکستان سے کرپشن‘ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے مگر مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ غریب آدمی کو صرف روٹی کی فکر ہوتی ہے جو ملنی مشکل ہو رہی ہے۔ حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے تو پکڑ دھکڑ کر رہی ہے مگر حکومت صرف مہنگائی کنٹرول کر لے تو غریب عوام سکھ چین سے روٹی کھا سکے۔ اس وقت آٹا‘ چینی‘ دالیں تو کیا سبزیاں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔