متعدد وارداتیں،ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل،سبزہ زارمیںپولیس مقابلہ ، زخمی ڈاکو گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا، ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کر کے تاجرکو قتل کر دیا ہے ۔جبکہ سبزہ زار پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی کوشش ناکام بنادی اور پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں آٹے کا تاجر نصیر اپنے بھائی یاسین کے ساتھ8لاکھ روپے رقم لے کر ہربنس پورہ جارہے تھے کہ راستے میںدو ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کرکے نصیر کوقتل کردیااور فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔علاوہ ازیںایل بلاک سبزہ زار میںدو ڈاکوایک گھر میںواردات کر رہے تھے، پولیس کو15 پراطلاع ملنے پر علاقے کو گھیرے میںلے لیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسراساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو عدنان عرف شانی کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔دریں اثناء ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں کاہنہ کے علاقہ میں 5لاکھ، نواب ٹاؤن کے علاقہ میں4 لاکھ10 ہزار، راوی روڈ کے علاقہ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے ،باٹا پور کے علاقہ سے 3 لاکھ روپے ،شاہدرہ کے علاقہ سے ڈھائی لاکھ روپے، داتا دربار کے علاقہ سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا۔لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میںسمن آباد کے علاقہ سے 87ہزار اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن کے علاقہ سے 60ہزارروپے اور موبائل فون،گوالمنڈی سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے لیاقت آباد اور چوہنگ سے 2 گاڑیاں جبکہ ملت پارک،ڈیفنس سی،نصیر آباد اور کوٹ لکھپت کے علاقوںسے 4 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔