پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا 24 واں اجلاس کل (بدھ) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔