3 سیشن ججوں کے تبادلے ملک مشتاق اوجلہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت تین سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ان کی جگہ موجودہ ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملک مشتاق احمد اوجلہ کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سیشن جج رحیم یار خان محمد سعید اللہ کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری جبکہ سیشن جج محمد سلیم جج بنکنگ کورٹ 3 ملتان کو سیشن جج رحیم یار خان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔