گوجرانوالہ کا مشہور ٹک ٹاکر موبائل فون چوری کے مقدمہ میں گرفتار
گوجرانوالہ(نوائے وقت رپورٹ)پولیس نے موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کے لاکھوں فالورز ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کیلئے موبائل فون چوری کئے، جن کی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے بنتی ہے۔گوجرانوالہ پولیس نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں بس سٹاپ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو پیسے دینے کیلئے چوری کی۔