شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا شریک ملزم مزید14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم، شریف خاندان کی ملکیتی شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان کو مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز نیب نے ملزم محمد عثمان کو مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان کے خلاف 25 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد عثمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ نیب کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ میں اہم کردار ہے اور ملزم محمد عثمان شہباز شریف، حمزہ شہباز کے اہلخانہ کی کمپنیز کے لیے جعلی قرضہ لیتا رہا۔