سوشل میڈیا پر مذہبی فنافرت: مقدمات ہونگے ‘ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کریگی
`
لا ہور (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے۔ حکومت نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو اختیارات سونپ دیئے۔ مذہبی منافرت پھیلانے پر سی ٹی ڈی مقدمات درج کرے گی۔ سی ٹی ڈی دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا۔ حکومت نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کے اختیارات سونپ دیئے۔ سی ٹی ڈی دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات درج ہونے لگے۔ پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کارروائی کرتا تھا، کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے ،جس وجہ سے سوشل میڈیا پر ایسے ہزاروں پیج چل رہے ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کے لیے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری دی ہے۔