بارش نے تباہی مچا دی‘ اسلام آباد‘ پنجاب کے حکمران کہاں ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے شہباز گل کے جواب میں ٹویٹ کیا ہے کہ ملک بھر میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔ کہاں ہیں اسلام آباد اور پنجاب کے حکمران؟ عوام سیلاب کی تباہی کے سامنے بے بس ہیں۔