لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کےشدید جھٹکےریکٹر سکیل پرشدت 4.3 ریکارڈ کی گئی

Sep 01, 2018 | 18:26

ویب ڈیسک

لاہور ، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مرید کے اور پنجاب دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور ، فیصل آباد، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مریدکے، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چھانگا مانگا، کوٹ رادھا کشن، قصور، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں، نارووال، شکر گڑھ، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاالدین، ملکوال، پھالیہ، کالاشاہ کاکو، وزیر آباد اور پنڈی بھٹیاں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ گھروں کی دیواروں اور کھڑکیوں سے آوازیں سنائی دینے لگیں اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز 30 کلو میٹر ننکانہ صاحب کے شمال میں تھا۔

مزیدخبریں