لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران آج لاہور میں واقع دارالشفقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا۔
بشریٰ عمران نے دارالشفقت میں بچوں کو میسر سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اور بچوں کے مسائل بھی دریافت کیے۔
وزیراعظم کی اہلیہ نے دارالشفقت میں یتیم بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا ہے اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔