مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 34 کشمیریوں کو شہید کردیا

Sep 01, 2018 | 13:19

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 34 ( اگست2018 ) کشمیریوں کو شہید کردیا۔ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ ماہ بھی 34 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں ایک کشمیری خاتون بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ جعلی مقابلے میں 2 کشمیریوں کو شہید بھی کیا گیا جب کہ پیلٹ گن کی شیلنگ اور فائرنگ سے 483 کشمیری زخمی ہوئے۔ مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 196 کشمیری گرفتار کیے گئے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ہفتے کو جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ ہوا ہے ۔ کیمپ پر فائرنگ کی گئی ۔ بھارتی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں