شیخوپورہ، کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار، دو کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد

Sep 01, 2018

شیخوپورہ، فیروزوالہ، کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ جاوید نگر کی آبادی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے دو کلو وزنی بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ مبینہ دہشت گرد شاہد عرف سلطان حیدر کا تعلق ڈسٹرکٹ سرگودھا سے بتایا گیا ہے جسے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ دریں اثنا کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے نیوکاہان میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

مزیدخبریں