وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی نرگس کی ملاقات

Sep 01, 2018

ملتان (سپورٹس ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر نرگس کو مبارکباد دی۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑی باصلاحیت اور محنتی ہیں ، نرگس نے شاندار کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرے گی اور کھلاڑیوں کو بہتر ماحول اور تربیت فراہم کیا جائے گاجام کمال نے اس موقعہ پر نرگس کو پانچ لاکھ جبکہ ان کے کوچ کے لئے دو لاکھ کا چیک پیش کیا۔

مزیدخبریں