لیاقت بلوچ کے خورشید شاہ، فضل الرحمن اعتزاز، کائرہ، شیرپائو سے ٹیلیفونک رابطے‘استعفیٰ دینے نہ دینے کی ضد پر گردنیں کٹ رہی ہیں: لیاقت بلوچ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، محمود اچکزئی، حاصل بزنجو، آفتاب شیرپائو، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ رابطے میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال تشویشناک ہے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، استعفیٰ دینے اور نہ دینے کی ضد پر گردنیں کٹ رہی ہیں۔