سینٹکام کے اجلاس، دفاعی وفد کو واشنگٹن ایئرپورٹ پرروک کر نارواسلوک کرنے پرپاکستانی عسکری حکام نے دفاعی وفد کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کا دفاعی وفد سینٹکام سے اہم امورپرگفت وشنید کے لئے واشنگٹن ایئرپورٹ پر پہنچا تووہاں کی سکیورٹی ایجنیسی نے دفاعی وفد کے ارکان سے ناروا سلوک کیا۔ اس کی اطلاع پاکستان کے اعلیٰ عسکری حکام کو ملی جس پرپاکستان کےعسکری حکام نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وفد کا یہ دورہ منسوخ کردیا۔ دوسری جانب پینٹاگان کے حکام نے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان سے معذرت کرلی اور دفاعی وفد کوکلیئرقراردے دیا۔ اس کے باوجود پاکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی وفد کا دورہ منسوخ قرار دیکر وفد کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔