جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی عوام کیلئے ایک ہی مئوقف لے کر چلیں گے

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی عوام کیلئے ایک ہی مئوقف لے کر چلیں گے،کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم عوام میں ایک ہی مئوقف لے کر چلیں گے، جماعت اسلامی وفد کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، کوئی بھی ترمیم رات کے اندھیرے میں نہیں ہونی چاہئے۔ 

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے غزہ کیلئے بہت کوششیں کررہی ہے، یہ پوری دنیا کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے، ہم کوشش کریں گے کہ ہماری ملاقاتیں جاری رہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج ہمارے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی، غزہ میں نسل کشی جاری ہے پوری دنیا فلسطین کے ساتھ ہے، اب اسرائیل مزید آگے بڑھ رہا ہے، اسرائیل اب بدمست ہاتھی کی طرح یمن اور لبنان پر چڑھائی کررہا ہے۔ 


 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ایسی صورتحال میں خاموش رہنا ظلم ہے۔تمام تر اختلافات سے بالا ہوکر فلسطین کے ساتھ کھڑاہونا چاہئے۔پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے، 7اکتوبر کو ہمارے ساتھ نکلے گی۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، حکومت اعلیٰ ظرفی دکھائے اور 7اکتوبر کیلئے اعلان کرے۔سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں،ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ کیا کبھی کسی نے نظام بہترکرنے کی بات کی؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام چلے گا یا نہیں چلے گا یہ سب بات کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے بہتری کی بات کی؟اس نظام کی اگر بات کروں تو میری ایک کروڑ سے 10کروڑ تک بولی لگا دیں، سیاست اور سیاستدان اس ڈگر پر آچکے ہیں جب آپ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے تیار ہوں، پھر ملک ، سلامتی اور جمہوریت کی بکواس کرہی نہیں سکتے۔ نظام کا ایک حصہ ہم فوج پر ڈال دیتے ہیں، کیا کبھی کسی اینکر نے یہ کہا کہ فوج نے ہمیں آئی پی پیز کو نیچے کرکے سستی بجلی کرا دی، جو کسی اور نے نہیں کی، اب اس کو ایس آئی ایف سی کا بینر دے کر سب کو بٹھا لیں۔فوج نے ڈالر کو ریورس کرایا اور باندھ کے رکھا۔آئی پی پیز نے عوام کا خون چوسا ، یہ پرانے سیاستدانوں اور بچوں کے ہیں، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟ فوج نے ملک کو بچاکے رکھا اور بحرانوں سے نکال بھی رہی ہے۔آج ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے ، ملک ٹریک پر آگیا ہے تو اس کا کریڈٹ فوج کا ہے۔میں کریڈٹ اس جمہوری نظام کو نہیں دے سکتاجنہوں نے آئی پی پیز لگا کر ملک کا خون چوسا ہے۔ جو آج بھی اقتدار میں ہیں تھے اور رہیں گے

ای پیپر دی نیشن