
لاہور، برائلر مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 525 روپے ہو گئی ہےاور زندہ برائلر تھوک میں 337 اور پرچون 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کے اضافے کے بعد 296 سے بڑھ کر 297 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے ، لہسن کی قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا. دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس بھی مہنگے ہوئےہیں۔اس کے علاوہ زندہ مرغی 15 روپے 14 پیسے سستی ہوئی ہے۔