مستونگ خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی

 بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 60 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق مستونگ خودکش دھماکے کاایک اورزخمی دم توڑگیا جس کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق سی ایم ایچ میں 18اورسول ہسپتال میں 3 زخمی زیرعلاج ہیں ،جن میں سی ایم ایچ میں 3 اورسول میں زیر علاج ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے ۔سول ہسپتال کوٸٹہ اور اوربی ایم سی میں مستونگ بم دھماکے کے شہید افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے ۔جلوس پر خود کش دھماکے کے بعد حکومت بلوچستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے، بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق مستونگ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل ، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایک روزقبل  بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق اورزخمی ہوئے تھے ۔خود کش دھماکا مستونگ کی مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کیلئے جمع افراد کے درمیان کیا گیا، ڈی ایس پی نواز گشکوری خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے، 3 کانسٹیبل زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...