پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر پاکستان میں سیریس سیکیورٹی بریچ ہوا ہے، عمران خان کو عدم اعتماد کے دوران نکالا گیا، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیکر اپنی سٹوری بنائی، آڈیو لیکس سے ان کا پلان سامنے آگیا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، تمام چیزوں کا ذمہ دارعمران خان ہے،عمران چاہتا ہے اگر وہ نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دیا جائے، اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کو تباہ کرنا ہے،عمران نے معاشی طور پر تو تباہ کر دیا تھا، ملک کوبھکاری بنا کر ڈیفالٹ کی نہج پر کھڑا کردیا گیا،چارسال کی تباہی کا کون ذمہ دارہے؟اسحاق ڈار کہنا تھا کہ پاکستان میں سنجیدہ سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، قانون کی دھجیاں اڑانے کا ذمہ دارعمران خان ہے، چارسال کا گند، تباہی چار سے 5 ماہ میں صاف نہیں ہو سکتا تھا، شہباز شریف کی ٹیم نے دن رات کوشش کی ہے، کوشش ہے جوتباہی ہوئی اس کوروکیں گے، وزیراعظم ہاؤس سے سائفرغائب ہونا سنگین معاملہ ہے، پچھلے 5 دن میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، پچھلے 5 دن میں قرضوں میں بھی کمی ہوئی، پٹرولیم مصنوعات میں بھی عوام کوریلیف دیا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں چیزیں مزید بہتر ہوں گی، اس وقت ایل سی رُکی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں ہر فیلڈ میں بہتری لائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024