پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں سازشیں اور ٹمپرنگ کرتے رہے، حساس دستاویز کو جعلسازی کر کے بدلا، سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، جس طرح منرل واٹر اسی طرح سائفر بھی اٹھا کر لے گئے۔ آپ کو پاکستان کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی کل بہت دیر بعد عوام کو ریلیف ملا، امید کرتی ہوں آنے والے دن عوام کے لیے ریلیف لیکرآئیں گے، جتنی بار آڈیوسنیں گے پتا چلے گا ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلا گیا۔ فارن فنڈڈ فتنہ کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی، یہ وہ شخص ہے جس کو اپنے باہر والے دروازے سے بھی اندر نہ آنے دوں، اس کے جھوٹ اتنے ہیں صبح سے لیکر شام تک ختم نہیں ہو گی، وزیراعظم ہاؤس اور میری بھی آڈیولیک ہوئی، دعوے سے کہتی ہوں مسلم لیگ کی جتنی بھی آڈیو سامنے آ جائیں کبھی ملک کے خلاف کوئی چیزسننے کونہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا سیاسی مفاد قربان کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، جب اس کو پتا چلا تواس نے سازش، سازش کہنا شروع کر دیا، مجھے پتا تھا یہ پہلے دن سے جھوٹ بول رہا ہے، سیاسی جلسوں کے اندر کاغذ کو لہرایا کہ یہ سائفرہے، اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے عمران خان سچ بول سکتا ہے، سازش تو ہوئی اس سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہیں، سازش میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسدعمرشامل تھے، اس گینگ کا سربراہ عمران خان ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024