مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ایک شخص سے اس کا نمبر اور پتہ مانگ لیا،29ستمبر کو ٹوئٹر پر ایک اکاونٹ سے مریم نواز کو مخاطب کر کے لکھا گیا کہ میں نے آپ کا ٹوئٹر پر بڑا کیس لڑا ہے، آپ نے بلانا تو ہے نہیں، بندہ مٹھائی ہی بھیج دیتا ہے(بڑا کیس لڑیا اے میں تواڈا ٹویٹر تے۔ بلانا تے تسی کوئی نئیں بندا مٹھائی ہی پیج دیندا اے)،مریم نواز جو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنے فالوورز کو جوابات بھی دیتی رہتی ہیں، انہوں نے اس بار بھی ایسا ہی کیا،مریم نواز نے اس اکاونٹ پر جواب میں لکھا کہ کہاں بھیجوں؟ پتہ اور نمبر بھیجیں!مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر کے جواب کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا،اس گفتگو کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو لکھا کہ مٹھائی کے بدلے، پٹرول کی قیمت کم کروا دیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024