عوامی شکایات بڑھنے لگیں
مکرمی : ضلع خیبر کے ایجوکیشن آفس جمرود کے بارے میں عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ جائز کام بھی نہیں ہورہے ہیں اور دفتر میں کئی کلرکوں کا راج ہے ۔ سیکرٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی تحقیقات کی جائے ۔ اور یہاں کسی ایماندار شخصیت کوتعینات کیا جائے ۔
( سید ولی شاہ آفریدی، پاکستان مسلم لیگ ن قبائل)