لیہ میں ایک شخص سابقہ ساس پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہو گیا ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 150 میں ملزم غلام اکبر نے اپنی بیوی سے 2 سال قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ملزم نے رات گئے سابقہ سسرال کے گھر میں داخل ہو کر سابقہ بیوی کی والدہ پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم نے رشتہ ختم ہونے پر انتقامی کارروائی کی ہے، واقعہ کے بعد ملزم باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024