جمشید دستی کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور
مظفرگڑھ(نامہ نگار)عوامی راج پارٹی کے سربراہ،سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں 2018ء اور تھانہ شاہجمال میں 2019ء میں جمشید دستی کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کئے گئے تھے،درج کئے گئے مقدمات میں فراڈ کرنے،کار سرکار میں مداخلت اور انتشار پھیلانے کی دفعات شامل کی گئی تھیںجمشید دستی کیخلاف دونوں مقدمات کی سماعت گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ حمیرا الزاہرہ کی عدالت میں ہوئی جمشید دستی کے وکیل شاکر سکھانی ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت نے دونوں مقدمات میں جمشید دستی کی ضمانت 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔