تعلیمی اداروں میں کرونا صورتحال سے اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ایپلی کیشن متعارف
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) خانیوال سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی داراوں میں کرونا کی صورتحال سے اپ ڈیٹ رہنے کیلئے نیشنل کمانڈاینڈ آپریشنز سنٹر نے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کروادی اس ایپلی کیشن میں ہر سکول کی پروفائل بنائی جائے صوبے بھر کے سی ای اوز، ڈی ای اوز اپنے اضلاع کے تمام سکول سربراہان کو لاگ ان تفصیلات فراہم کریں گے طویل لاک ڈائون کے بعد سکولوں میں تدریسی نظام شروع کرنے کے بعد پنجاب کے متعدد سکولوں میں کرونا کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشنز سنٹر نے ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے ۔