وہ وقت دور نہیں جب ہم شہری علاقوں کی تعمیر نو کرینگے، خالد مقبول
کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ آج سے 32بر س قبل سازش کے تحت ہجرت کر کے آنے والو ں کو قتل کیا گیا یہ سزا پاکستان بنانے اور پاکستان بچانے کیلئے دی گئی تھی، یحی خان مہا جر وں کو الگ صوبہ دینے پر رضا مند تھے لیکن سازش کے تحت مہا جر وں کا قتل عام کیا گیا آج ہم شہد اء کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے جمع ہوئے ہیں کر اچی پو رے پاکستان کو ٹیکس دے کر پا ل رہا ہے اس کے با وجو د شہر ی علا قوں کواس کا حق نہیں دیا جا رہا شہر ی علا قے کر اچی اور حید ر آبا د بنیا دی سہو لتو ں سے محروم ہیں وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا حق لیکر سند ھ کے شہر ی علا قوں کی تعمیر نو کر ینگے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں اور سندھ بھر کے ڈسٹرکٹ حیدر آباد ،میر پور خاص ،سکھر ،نواب شاہ ،سانگڑھ،ٹنڈو الہٰیار و دیگر شہروں میں سانحہ 30،ستمبر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میںہوااور شہداء کوعقیدت پیش کیا گیا،قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے کرائی۔