عراقی وزارت داخلہ نے ایران کی سمندر پار آپریشنل کارروائیوں میں سرگرم قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے دیرینہ دوست حیدر یوسف المعروف ابو ضرغام المطوری کو پولیس کے پانچویں ڈویژن کا چیف تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فیڈرل پولیس کمانڈ کی دستاویز میں کہا گیا کہ ملک وقوم کے وسیع ترمفاد میں فیڈرل پولیس فورسز کی قیادت میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ اس لیے درج ذیل نے کے لیے بریگیڈیئر جنرل حیدر یوسف عبداللہ ، بریگیڈیئر جنرل محمد عبدالوہاب سکراور بریگیڈیئر جنرل محمد جواد جعفرکی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔خیال رہے کہ حیدر یوسف بدر فوج میں پانچویں بریگیڈ کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انہیں وزارت داخلہ منتقل کردیا گیا اور بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024