خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دیرینہ محافظ میجر جنرل عبد العزیز الفغم کے اہل خانہ سے ملاقات کی جنرل الفغم کی موت پران کے ساتھ ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے لواحقین کو صدمے کے موقع پر مکمل ہمدردی اور تعزیزت کا اظہار کیا۔ خادم الحرمین الشریفین کا کہنا تھا کہ جنرل الفغم کی موت شاہی خاندان کے لیے بھی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔شاہ سلمان نے میجر جنرل الفغم کی اپنے ملک کی خدمات میں لگن ، خلوص اور پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریوں کی انجام دہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مقتول جنرل الفغم کے والد، بھائیوں اور ان کے بچوں کی شاہ سلمان سے ملاقات کرائی گئی۔ الفغم لواحقین نے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر شاہ سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38