انڈونیشیا میں نئی پارلیمان کے ارکان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ نو مختلف سیاسی پارٹیوں کے 575 قانون سازوں نے اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھایا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب متعدد مجوزہ قوانین پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور کئی ہفتوں سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منگل کو نئے ارکان پارلیمان کی حلف برداری کے موقع پر جکارتہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ انڈونیشیا میں رواں سال اپریل میں الیکشن ہوئے تھے۔ نئے ارکان پارلیمان پر دباو ہے کہ وہ سخت عوامی رد عمل کا سبب بننے والے مجوزہ قوانین پر فوراً نظر ثانی کریں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024