کراچی : شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آگئی ۔ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے کراچی میں سمندری ہواؤں کے بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آج شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔