افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان نے ایک ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر پر منگل کی صبح حملہ کیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد کے مطابق حملے کے بعد لڑائی ابھی تک جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں اب تک 11 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پورے ضلع پر دھاوا بول دینے کا دعویٰ کیا ہے جسے منیرفرہاد نے مسترد کر دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024