صومالیہ میں افریقن یونین فورسز اور صومالیہ کی فوج کی مشترکہ کارروائی میں الشباب کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔صومالی فوج کے ترجمان احمد صلح حسین نے بتایا کہ اوغیل شہر کے نشیبی شبیلے علاقے سے ملحق سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی کہ وہ فوجی اڈے پر حملے کےلئے جمع ہورہے ہیں۔ فوج نے ان پر حملہ کردیا جس میں 20 دہشتگرد مارے گئے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کارروائی میں کوئی فوجی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38