اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کے لیے صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے درخواستیں دائر کردیں۔انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران 12 ملزمان کی جانب سے پیر کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔مقدمے میں نامزد وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنی دیا جاچکا ہے۔نواز حکومت کے خلاف 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران ہنگامہ ہوا اور کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر نامزد ہیں۔عمران خان مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالنے اور مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کرچکے ہیں ۔جسے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38