لاہور : بھارت میں ہونے والی ایشین جونیئر سکواش کے چیمپئنز عباس زیب، محمد حمزہ اور حارث قاسم پاکستان پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر فیڈریشن حکام نے فاتح کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
بھارت کے شہر چنائی میں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ سکواش فیڈریشن نے فاتح کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔
انڈر نائنٹین میں عباس زیب، انڈر ففٹین میں محمد حمزہ اورانڈر سیونٹین کیٹگری میں حارث قاسم نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔