قصور: بلااجازت جلوس نکالنے اور پولیس پر حملہ کے الزام میں خواتین سمیت 74 افراد کیخلاف مقدمہ درج
قصور (نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا پولیس نے بلا اجازت ذوالجناح کا جلوس نکالنے اور پولیس پر حملہ کرنے پر خواتین سمیت 74 افراد کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھارا میں ملزمان ملک عاشق حسین، عارف، نوکر، نصیر وغیرہ نے بلااجازت ذوالجناح کا جلوس نکالا جس پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر جلوس کے شرکاء نے پولیس کے روکنے پر نہ صرف مزاحمت کی بلکہ پولیس پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے 14 افراد کیخلاف نامزد جبکہ 35 اور 25 نا معلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔