لاہور (خصوصی رپورٹر) نئی نسل کے جذبوں اور خلوص کو دیکھ کرمجھے یقین ہے کہ طلبہ اور نوجوان نسل پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے خوابوںکے مطابق بنانے کیلئے اپنابھرپور کرداراداکرے گی۔پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور اس نظریہ کو نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہار نظریہ پاکستان ٹرسٹ شعبہ خواتین کی کنوینر بیگم مہنازرفیع نے انر وھیل کلب آف لاہور گریژن کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات کے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘لاہورکے دورہ کے موقع پر تقریب میں اپنے خطاب میں کیا۔ایوان میں آنیوالے طلبہ میں سپیشل بچوں کی بھی بڑی تعدادشامل تھی۔اس موقع پر ریحانہ باری‘ شہزاداحمد‘ آسیہ شاہین‘ نائرہ ابرار‘ ناظمہ اجمل‘ پروفیسر لطیف نظامی اورانروھیل کلب کی ممبران بھی موجود تھےں۔ بیگم مہنازرفیع نے کہا کہ ہم نے قائداعظمؒ کے پاکستان کا براحال کردیا ہے اور اس پرقوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مجید نظامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد شخصیت ہیں جنہوںنے اپنا دن رات پاکستان کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کی کارکن رضیہ نیئر‘ شہزاد احمد اور ریحانہ باری نے بھی خطاب کےا۔ آسیہ شاہین نے شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024