محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک رہنےجبکہ میدانی علاقوں گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہااس کے علاوہ اسلام آباد میں چونتیس، لاہور چھتیس، کوئٹہ تیس، ملتان،مظفرآباد، فیصل آباد اورپشاورمیں پینتیس، کراچی تینتیس، گلگت بتیس اور مری میں درجہ حرارت بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کا سلسلہ بدستور برقرار رہے گا۔