لاہور+حافظ آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) موسم کی بہتری کے باوجود بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ رک نہ سکا لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد میں وقفہ وقفہ سے 16سے18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ رہی۔ مزدور طبقہ پریشان ہوگیا، شیخوپورہ میں تاجروں نے احتجاج کیا۔ صدر رانا اشرف نے کہا زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔واپڈا نے رویہ نہ بدلا تو شٹرڈاﺅن کرینگے۔جی این آئی کے مطابق پیپکو کی جانب سے لاہور شہر کی بجلی اچانک منقطع کردی گئی، 3 گھنٹوں سے زائد شہر کا 40 فیصد سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔ گلبرگ، گرومانگٹ روڈ، ٹاﺅن شپ، مسلم ٹاﺅن اور شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی 3 گھنٹے سے زائد معطل رہی۔ جوہر ٹاﺅن، وفاقی کالونی، کوٹ لکھپت، چونگی امرسدھو، فیصل ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن میں رات 8 بجے سے بجلی بند رہی۔بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گھریلو صارفین بھی پریشان رہے۔ خسارہ 1400 میگاواٹ ہوگیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38