معروف کرکٹر اور سابق کپتان ظہیر عباس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔کرکٹر ظہیر عباس کی پہلے مرحلے میں بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی دی جائے گی ، ظہیر عباس بی او جی میں سٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے معلوم ہوا ہےکہ سابق کپتان کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے. ڈیو واٹمور کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ معاہدہ 28فروری کو ختم ہو رہا ہے۔
دوسری جانب یی سی بی کی عبوری کمیٹی میں نئے کوچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کر کیا گیا.معین خان اور وقار یونس کے ساتھ محسن خان بھی دوڑ میں شامل ہوگئے۔پی سی بی کو اب نئے کوچ کی تلاش ہے، عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے ہی ملکی آفیشل کے تقرر کا عندیہ دے چکے. ان کی خواہش تھی کہ معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا جائے. مگرعدالتی حکم پر فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔