لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چمرو پور کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان 17 سالہ قدیر اور 22 سالہ امجد شیر شاہ کالونی رائے ونڈ روڈ کے رہائشی تھے۔دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر رائے ونڈ سے لاہور کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ،ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024