کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ 5 ہزار ایکٹر رقبہ پر پھیل گئی، آگ بھجانے والے عملہ کی انتھک کوششوں کے باوجود اس پر قابونہ پایا جاسکا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس کے شمال میں پہاڑی علاقہ میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ تیزی کے ساتھ قرب وجوار میں پھیل گئی جس کی زد میں آکر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں بھی دھماکہ سے تباہ ہوگئیں، آگ سے علاقہ میں لکڑی سے بنے کئی گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی حکام نے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم بیشتر رہائشیوں نے انکار کیا ہے آگ بھجانے والے عملہ کی بھرپور کوششوں کے باوجود آگ نے وسیع پیمانے پر علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں آگ آنجہانی صدر رونلڈ ریگن کی لائبریری کے قریب پہنچ گئی ہے آگ کے بلند شعلے اور دھواں میلوں دور فاصلہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ جنگلی علاقہ سے گزرنے والی ایک کار کے ٹائر کی تپش سے لگی جس میں سوار دو افراد نے باہر نکل کر بھاگنے کی کوشش کی تاہم انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ آگ کی شدت کے باعث حکام نے علاقہ کے 30 ہزار لوگوں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024