جنوبی کوریا کا ایک ہیلی کاپڑ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور ایک مریض سمیت 7 مسافر لاپتہ ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کا ہیلی کاپٹر جو ایک مریض کو سیول کے ایک ہسپتال لے جا رہا تھا، جزیرہ ڈوکڈو سے پرواز کے کچھ دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے امدادی کارروائیوں کے لئے غوطہ خور، کشتیاں اور طیارے سمندری علاقہ کی جانب بھیج دیئے ہیں جو ملبہ اور مسافروں کو تلاش کر رہے ہیں، جن کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024