امریکی خلائی ادارہ ناسا 2022 میں چاند پر پانی کی تلاش کے لئے ایک خصوصی روبوٹ چاند کی سطح پر اتارنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ روبوٹ چاند پر پانی تلاش کرے گا تاکہ 2024 میں جب ایک بار پھر چاند کی سطح پر امریکی خلاباز قدم رکھیں گے تو ان کے پاس چاند پر پانی کی موجودگی کے متعلق مستند معلومات موجود ہوں گی۔ناسا کا کہنا ہے کہ پانی کا کھوج لگانے والے روبوٹ وائپر کو چاند کے اس حصے میں اتارا جائے گا جس کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں منجمد حالت میں کروڑوں ٹن پانی موجود ہے۔ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈن سٹائن نے بتایا ہے کہ روبوٹ چاند کی گرد آلود سطح پر میلوں سفر کرے گا اور زمین کی تہوں میں پوشیدہ پانی کا پتا چلائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پانی ملنے کی صورت میں خلابازوں کو چاند پر قیام اور پانی کا بندوبست کرنے کے بعد مریخ پر بھیجنے میں مدد ملے گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024