جرمنی :سب سے لمبا37 ملی میٹرکا انسانی دانت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج
میونخ(انٹرنیشنل ڈیسک)گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے لمبے انسانی دانت کا تازہ ریکارڈ درج کیا گیا ہے جو 37.08 ملی میٹر (1.46 انچ) لمبا ہے۔اس ریکارڈ کے لیے ایک جرمن ڈینٹسٹ ڈاکٹر میکس لیوکاس نے پچھلے سال درخواست جمع کروائی تھی۔ یہ دانت ایک مریض کا ہے جو گزشتہ برس ڈاکٹر میکس کے پاس منہ میں شدید تکلیف کی شکایت لے کرآیا تھا۔تشخیص کرنے پر معلوم ہوا کہ درد کی وجہ مریض کا ایک دانت ہے جو غیرمعمولی طور پر لمبا ہے۔