اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خلاف توہینِ عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر صبح سویرے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئیں.