انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ننھی امل کیس میں گرفتار ملزم خالد کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی، عدالت کی جانب سے پر 3 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔جمعرات کو سینٹرل جیل کراچی میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ننھی امل کے کیس میں گرفتار ملزم خالد کے خلاف پولیس مقابلہ اور ڈکیتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں جبکہ 3نومبر کو ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم خالد کے خلاف ڈکیتی اور پولیس مقابلے کا مقدمہ درج ہے ملزم رکشہ پر وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملزم خالد اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ ڈکیتی کر رہا تھا کہ پولیس فائرنگ سے ننھی امل کی جاں چلی گئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38