شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات.سابق وزیر اعظم نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اُٹھانے سے قبل اسپیکر سے ملاقات کی .ملاقات میں موجودہ سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہپارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے تمام تر قومی مسائل کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کروانا میر ی اولین ترجیح ہو گی، اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مضبوط فیصلوں سے عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے گا۔ہمیں عوام نے اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے عوامی مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ملک کو بحرانون سے نکالنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔جمہوریت کے تسلسل سے عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بحا ل ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ پر عوام کی نظریں ہیں دیرپا اور پائیدار فیصلوں سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتاہے۔پاکستان اور پارلیمنٹ کی ترقی و بالا دستی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔