بیجنگ:چین کے شہر چوثنگ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے پندرہ کان کن ہلاک جبکہ اٹھارہ لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے وقت پینتیس کان کن کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے۔ حادثے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو افراد زندہ نکلنے میں کامیاب رہے۔ دھماکے کے بعد اٹھارہ کان کن کان کے اندر پھنس گئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں دو سو سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024