ایم کیو ایم کے وفد کی صدر ممنون سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ممنون حسین سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل شامل تھیں۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی اور صدر کو کراچی، حیدر آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں سست روی سے آگاہ کیا۔